تڑپ کے لوٹ کے آنسو بہا کے دیکھ لیا

تڑپ کے لوٹ کے آنسو بہا کے دیکھ لیا (1937)
by شرف مجددی
324256تڑپ کے لوٹ کے آنسو بہا کے دیکھ لیا1937شرف مجددی

تڑپ کے لوٹ کے آنسو بہا کے دیکھ لیا
لگی نہ دل کی تجھے دل لگا کے دیکھ لیا

کسی نے داد نہ دی کچھ فسانۂ دل کی
انہیں بھی درد محبت سنا کے دیکھ لیا

کسے امید تھی آؤ گے تم دم آخر
بڑا کمال کیا تم نے آ کے دیکھ لیا

کہا تھا میں نے کہ دشوار دل کا لینا ہے
وہ بولے دور سے مجھ کو دکھا کے دیکھ لیا

غضب کیا کہ چکھا کر مے سخن کا مزا
شرفؔ سے شخص کو بے خود بنا کے دیکھ لیا

This work is in the public domain in the United States because it was first published outside the United States (and not published in the U.S. within 30 days), and it was first published before 1989 without complying with U.S. copyright formalities (renewal and/or copyright notice) and it was in the public domain in its home country on the URAA date (January 1, 1996 for most countries).

Public domainPublic domainfalsefalse