دل کو یوں لے جانے والا کون تھا

دل کو یوں لے جانے والا کون تھا (1937)
by شرف مجددی
324264دل کو یوں لے جانے والا کون تھا1937شرف مجددی

دل کو یوں لے جانے والا کون تھا
تھے تمہیں اور آنے والا کون تھا

حضرت ناصح بھی مے پینے لگے
اب مجھے سمجھانے والا کون تھا

ساتھ اپنے دل بھی میرا لے گیا
دیکھنا یہ جانے والا کون تھا

جس کو چاہا تو نے اس کو مل گیا
ورنہ تجھ کو پانے والا کون تھا

بولے قاصد سے شرفؔ کے نام پر
وہ ہمیں بلوانے والا کون تھا

This work is in the public domain in the United States because it was first published outside the United States (and not published in the U.S. within 30 days), and it was first published before 1989 without complying with U.S. copyright formalities (renewal and/or copyright notice) and it was in the public domain in its home country on the URAA date (January 1, 1996 for most countries).

Public domainPublic domainfalsefalse