سورۃ الكافرون
تعارف سورت edit
عربی متن edit
اردو تراجم edit
احمد علی edit
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
کہہ دو اے کافرو (۱) نہ تومیں تمہارے معبودوں کی عبادت کرتا ہوں (۲) اور نہ تم ہی میرے معبود کی عبادت کرتے ہو (۳) اور نہ میں تمہارے معبودوں کی عبادت کروں گا (۴) اور نہ تم میرے معبود کی عبادت کرو گے (۵) تمہارے لیے تمہارا دین ہے اور میرے لیے میرا دین (۶)۔