لے گیا دل کون میرا سو بشر کے سامنے

لے گیا دل کون میرا سو بشر کے سامنے (1933)
by نبی بخش نایاب
324014لے گیا دل کون میرا سو بشر کے سامنے1933نبی بخش نایاب

لے گیا دل کون میرا سو بشر کے سامنے
کس کی صورت پھرتی ہے یا رب نظر کے سامنے

امتحان حسن آئینے میں لیتے ہیں مدام
رکھ کے وہ تصویر یوسف کو نظر کے سامنے

دور آبادی سے رکھنا اپنے دیوانے کو یار
گھر نہ آ جائے کسی کا چشم تر کے سامنے

خط کہاں وہ انتظار خط کی بھی لذت گئی
حیف کیوں رویا میں اس کے نامہ بر کے سامنے

یار سے نایابؔ اب منہ پھیرنا اچھا نہیں
طوطیٔ دل باندھ شہباز نظر کے سامنے

This work is in the public domain in the United States because it was first published outside the United States (and not published in the U.S. within 30 days), and it was first published before 1989 without complying with U.S. copyright formalities (renewal and/or copyright notice) and it was in the public domain in its home country on the URAA date (January 1, 1996 for most countries).

Public domainPublic domainfalsefalse