آپ کی گر مہربانی ہو چکی

آپ کی گر مہربانی ہو چکی
by مرزا شوقؔ لکھنوی
303404آپ کی گر مہربانی ہو چکیمرزا شوقؔ لکھنوی

آپ کی گر مہربانی ہو چکی
تو ہماری زندگانی ہو چکی

بیٹھ کر اٹھے نہ کوئے یار سے
انتہائے ناتوانی ہو چکی

ہنس دیا رونے پہ وہ اے چشم تر
آبرو اشکوں کی پانی ہو چکی


This work was published before January 1, 1930, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.