آہوں سے عیاں برق فشانی ہو جائے

آہوں سے عیاں برق فشانی ہو جائے
by مرزا سلامت علی دبیر
294973آہوں سے عیاں برق فشانی ہو جائےمرزا سلامت علی دبیر

آہوں سے عیاں برق فشانی ہو جائے
غل رعد کا نالوں کی زبانی ہو جائے
اشکوں سے جھڑی لگے وہ شہ کے غم کی
ساون کی گھٹا شرم سے پانی ہو جائے

This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.

Public domainPublic domainfalsefalse