افسوس کہ دنداں کا کیا رزق فلک نے

افسوس کہ دنداں کا کیا رزق فلک نے
by مرزا غالب
299023افسوس کہ دنداں کا کیا رزق فلک نےمرزا غالب

افسوس کہ دنداں کا کیا رزق فلک نے
جن لوگوں کی تھی درخورِ عقدِ گہر انگشت

کافی ہے نشانی تِری، چھلّے کا نہ دینا
خالی مجھے دکھلا کے بوقتِ سفر انگشت

لکھتا ہوں اسدؔ سوزشِ دل سے سخنِ گرم
تا رکھ نہ سکے کوئی مرے حرف پر انگشت


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.