باب پنجم - تقریظ
تقریظ
چھ سال سوات کے فلیڈ آفس میں کام کرنے کے بعد سعادیہ اور شان، اپنی کالج کی تعلیم کو مکمل کرنےلاس انجیلس چلےگے۔
وہ دونوں اب تئس سال کے ہیں ان کی ایک تین سالہ لڑکی ہےجس کا نام سکینہ ہے۔ سعادیہ اور شان نےچھ سال میں١یک سو ستر مصوم لڑکیوں کو ظلم سے بچایا۔
سکینہ 'خود اختیاریِ خواتینِ پختون' کی ڈاریکٹر ہے۔ 'خود اختیاریِ خواتینِ پختون' کی ممبر خان زادیاں، ہر سال تقریباً پانچ سو لڑکیوں کو نئی تعلیم دے رہی ہیں۔ اس 'خود اختیاریِ خواتینِ پختون' کے ممبر پختونستان کے تمام ضلعوں اور تمام تحصیلوں میں ہیں۔ممبروں کی تعداد اب پانچ ہزار کے قریب ہے۔
سکینہ شادی شدہ ہیں۔ اس کے شوہر تسلیم نے شان کا کام سنبھال لیا ہے۔ سکینہ اور تسلیم کی بھی ایک لڑکی ہے اور اسکا نام سادیہ ہے۔
نیدو نے سیاست چھوڑ دی اور اس نے اپنے گاؤں میں با لِغو وں کا اسکول کھول لیا۔وہ حکومت اور یو۔این کی مدد سے سوات کے ہرگاؤں میں بالغوں کا اسکول کھولے گی۔
ہمارے والدین ریٹائرڈ ہو گے ہیں۔
جیسمین اپنی نوکری پر واپس لوٹ گی۔
اور میں ۔۔۔ میں ہر چھ ما ہ اپنی ننھی سے ملنے جاتا ہوں۔ میں کھٹمنڈو، نیپال میں رہتا ہوں۔ میری اب تک یہ خواہش ہے کہ ماونٹ ایوریسٹ کو فتح کروں۔ خراب موسم کی وجہ سے میری دو کوششیں ناکامیاب ہو چکی ہیں۔ اس سال یہ میری تیسری کوشش ہوگی۔ میں مکمل یقین ہے کہ میں اس دفعہ کامیاب ہوں گا۔ اس کے بعد میں نے ارادہ کرلیا ہے کہ میں سعادیہ کی جگہ سوات میں لے لوں گا اور میری پختون بہنوں کے لئے میری ننھی کا دعدہ پورا کروں گا۔
اختتام۔ پختون کی بیٹی