باغ جہاں میں سرو سا گردن کشیدہ ہوں

باغ جہاں میں سرو سا گردن کشیدہ ہوں
by عشق اورنگ آبادی
303221باغ جہاں میں سرو سا گردن کشیدہ ہوںعشق اورنگ آبادی

باغ جہاں میں سرو سا گردن کشیدہ ہوں
دامن تعلقات سے عالم کے چیدہ ہوں

اس قافلہ کو نالہ سنانے کا ذوق نیں
مثل جرس کے میں نہ دہان دریدہ ہوں

نیں بھولنے کا مثل جرس کی فغاں کے تئیں
نالاں ہوں دل اگرچہ لب آرمیدہ ہوں

بسمل ہوں دل فگار ہوں اور جاں بہ لب ہوں آہ
صورت عیاں ہے نالہ کی حلق بریدہ ہوں

رکھتا ہوں اس لیے دل سوزاں و چشم تر
جیوں شمع درد داغ سے عشق آفریدہ ہوں


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.