بشن پدا میراں شاہ
پریم نگریا دھوم پڑی،
من موہن روپ دکھائیو ری ۔
سگل اندھیرا مٹ گیا سادھو،
کشن مراری آئیو ری ۔
مکھ چندن پر مکٹ براجے،
جگمگ جوت بھئی ترلوکی،
دئیا کرت جب مد کا پیالہ،
موکو آن پیائیو ری ۔
توری دئیا پر تن من واروں،
اے ستگور نردھاری جی،
سکھمن ساتھ انند کیؤ جب،
آپ سے آپ ملائیو ری ۔
وہم دوئی کا مٹ گیا من سے،
ایکنکار کے سودھن سے،
جپ عر جاپ گئے مٹ دونو،
جب گر گیان بتائیو ری ۔
میراں شاہ تب چین پڑی جب،
مہاں مورت کا میل ہوا،
سووت جاگت ایک ہوا جب،
من میں ایک سمائیو ری ۔
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |