بے جُرأتِ رِندانہ ہر عشق ہے رُوباہی

بے جُرأتِ رِندانہ ہر عشق ہے رُوباہی (1936)
by محمد اقبال
296543بے جُرأتِ رِندانہ ہر عشق ہے رُوباہی1936محمد اقبال

بے جُرأتِ رِندانہ ہر عشق ہے رُوباہی
بازُو ہے قوی جس کا، وہ عشق یدُاللّٰہی
جو سختیِ منزل کو سامانِ سفر سمجھے
اے وائے تن آسانی! ناپید ہے وہ راہی
وحشت نہ سمجھ اس کو اے مَردکِ میدانی!
کُہسار کی خلوَت ہے تعلیمِ خود آگاہی
دُنیا ہے روایاتی، عُقبیٰ ہے مناجاتی
در باز دو عالم را، این است شہنشاہی!


This work is now in the public domain in Pakistan because it originates from Pakistan and its term of copyright has expired. According to Pakistani copyright laws, all photographs enter the public domain fifty years after they were published, and all non-photographic works enter the public domain fifty years after the death of the creator.