ترے درسن کی میں ہوں سائیں ماتی

ترے درسن کی میں ہوں سائیں ماتی
by محمد قلی قطب شاہ
296868ترے درسن کی میں ہوں سائیں ماتیمحمد قلی قطب شاہ

ترے درسن کی میں ہوں سائیں ماتی
مجے لاوو پیا چھاتی سوں چھاتی

پیارے ہات دھر سنبھالو منج کوں
کہ تل تل دوتی تج ماتی ڈراتی

پرم پیالا پلاوو منج کوں دم دم
کہ توں ہے دو جگت میں منج سنگاتی

نہ راکھوں تج نین میں راکھوں دل میں
کہ توں میرا پیارا جیو کا ساتی

پیا کے دھیان سوں میں مست ہوں مست
منجے برہے کے بیناں کی سناتی

اگر یک تل پڑے انتر پیا سوں
نین جل سوں سپرت سمدر بھراتی

نبی صدقے کہے قطباؔ کی پیاری
رجھا دم دم ادھر پیالا پلاتی


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.