تُو اے اسیرِ مکاں! لامکاں سے دور نہیں

تُو اے اسیرِ مکاں! لامکاں سے دور نہیں (1935)
by محمد اقبال
296186تُو اے اسیرِ مکاں! لامکاں سے دور نہیں1935محمد اقبال

تُو اے اسیرِ مکاں! لامکاں سے دور نہیں
وہ جلوہ‌گاہ ترے خاک‌داں سے دور نہیں

وہ مرغزار کہ بیمِ خزاں نہیں جس میں
غمیں نہ ہو کہ ترے آشیاں سے دور نہیں

یہ ہے خلاصۂ علمِ قلندری کہ حیات
خدنگِ جَستہ ہے لیکن کماں سے دور نہیں

فضا تری مہ و پرویں سے ہے ذرا آگے
قدم اُٹھا، یہ مقام آسماں سے دور نہیں

کہے نہ راہ‌نُما سے کہ چھوڑ دے مجھ کو
یہ بات راہروِ نکتہ‌داں سے دُور نہیں


This work is now in the public domain in Pakistan because it originates from Pakistan and its term of copyright has expired. According to Pakistani copyright laws, all photographs enter the public domain fifty years after they were published, and all non-photographic works enter the public domain fifty years after the death of the creator.