تیرے ابرو کی عجب بیت ہے حالی اے شوخ
تیرے ابرو کی عجب بیت ہے حالی اے شوخ
جس میں ہے مطلب دیوان ہلالی اے شوخ
گوہر اشک کوں ہے حلقہ بگوشی کا خیال
گر لگے ہات ترے کان کی بالی اے شوخ
روح فرہاد بھی خوش ہو کے مٹھائی بانٹے
گر سنے تجھ لب شیریں ستی گالی اے شوخ
جب سیں دیکھی ہے خط سبز میں تیرے لب سرخ
تب سیں سبزے میں چھپی پان کی لالی اے شوخ
شہر میں الفت صحرا ہے مجھے دامن گیر
کیا قیامت ہیں تری چشم غزالی اے شوخ
مسند مطلب دل پر مرے کر مہر قبول
منصب لطف کا منگتا ہوں بحالی اے شوخ
بس کہ تصویر تری نقش کیا دل میں سراجؔ
پردۂ چشم ہے فانوس خیالی اے شوخ
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |