جلوہ جب مجھ کو دکھایا یار نے

جلوہ جب مجھ کو دکھایا یار نے
by میراں شاہ جالندھری
324515جلوہ جب مجھ کو دکھایا یار نےمیراں شاہ جالندھری

جلوہ جب مجھ کو دکھایا یار نے
وہم ہستی کا اٹھایا یار نے

جام وحدت جب کیا نذر عطا
مست دیوانہ بنایا یار نے

بول اٹھا مردہ زباں سے بے گماں
قم باذنی جب سنایا یار نے

حسن وحدت جلوہ گر ہے جا بجا
لا مکاں مجھ کو بتایا یار نے

کیا عجب ظاہر کیا ناز و ادا
عشق میں مجھ کو پھنسایا یار نے

جب کھلا عقدہ خفی اسرار کا
برسر محفل ہنسایا یار نے

This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.

Public domainPublic domainfalsefalse