جو عاشق ہو اسے صحرا میں چل جانے سے کیا نسبت
جو عاشق ہو اسے صحرا میں چل جانے سے کیا نسبت
جز اپنی دھول اڑانا اور ویرانے سے کیا نسبت
نہیں پہنچیں بلبلوں کی پختگی کو خام پروانے
جو دائم سلگیں ان کو پل میں جل جانے سے کیا نسبت
وہ زلفوں سے نہ گزرے بلکہ اپنے جی سے ٹل جاوے
کہو میرے دل صد چاک کو شانے سے کیا نسبت
This work was published before January 1, 1930, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |