حاجت نہیں اے خطّۂ گُل شرح و بیاں کی

حاجت نہیں اے خطّۂ گُل شرح و بیاں کی  (1938) 
by محمد اقبال

حاجت نہیں اے خطّۂ گُل شرح و بیاں کی
تصویر ہمارے دلِ پُر خوں کی ہے لالہ
تقدیر ہے اک نام مکافاتِ عمل کا
دیتے ہیں یہ پیغام خدایانِ ہمالہ
سرما کی ہواؤں میں ہے عُریاں بدن اس کا
دیتا ہے ہُنر جس کا امیروں کو دوشالہ
اُمّید نہ رکھ دولتِ دنیا سے وفا کی
رَم اس کی طبیعت میں ہے مانندِ غزالہ

This work is now in the public domain in Pakistan because it originates from Pakistan and its term of copyright has expired. According to Pakistani copyright laws, all photographs enter the public domain fifty years after they were published, and all non-photographic works enter the public domain fifty years after the death of the creator.

Public domainPublic domainfalsefalse