حالت مری جب اس کو دگر گوں نظر آئی
حالت مری جب اس کو دگر گوں نظر آئی
اوروں کی تو کیا چشم مسیحا کی بھر آئی
کاہیدہ کیا آہ جنوں نے مجھے یاں تک
زنجیر مرے پاؤں کی آخر اتر آئی
کس وقت پھنسی تھی کہ رہا ہو کے چمن تک
اے وائے نہ پھر بلبل بے بال و پر آئی
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |