خاقانیؔ (1936)
by محمد اقبال
296473خاقانیؔ1936محمد اقبال

وہ صاحبِ ’تُحفۃالعراقَین،
اربابِ نظر کا قُرّۃالعَین
ہے پردہ شگاف اُس کا اِدراک
پردے ہیں تمام چاک در چاک
خاموش ہے عالَمِ معانی
کہتا نہیں حرفِ ’لن ترانی‘!
پُوچھ اس سے یہ خاک داں ہے کیا چیز
ہنگامۂ این و آں ہے کیا چیز
وہ محرمِ عالَمِ مکافات
اک بات میں کہہ گیا ہے سَو بات
“خود بوے چنیں جہاں تواں برُد
کابلیس بماند و بوالبشر مُرد!”


This work is now in the public domain in Pakistan because it originates from Pakistan and its term of copyright has expired. According to Pakistani copyright laws, all photographs enter the public domain fifty years after they were published, and all non-photographic works enter the public domain fifty years after the death of the creator.