دل کو کوسو جو چاہتا ہے

دل کو کوسو جو چاہتا ہے
by لالہ مادھو رام جوہر
317019دل کو کوسو جو چاہتا ہےلالہ مادھو رام جوہر

دل کو کوسو جو چاہتا ہے
میں نے کیا آپ کا لیا ہے

کیا ہنستے ہو میرے رونے پر تم
دل کا آنا بری بلا ہے

جتنا چاہو جلاؤ ہم کو
تم بھی کتنے ہو دیکھنا ہے

معشوق منائیں تم کو جوہرؔ
یہ بھی اک قدرت خدا ہے


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.