دیکھا ہے آج راہ میں ہم اک حریر پوش
دیکھا ہے آج راہ میں ہم اک حریر پوش
پر یار کچھ نہ پوچھ کہ کیا چھب چہ بر چہ دوش
پیٹوں ہوں کس کے غم میں سر و سینہ میں کہ آج
ہو ہے یہ شش جہت سے تقاضا کہ ہاں بجوش
سجدہ ہو آستان حرم کا نصیب شیخ
میں اور سر نیاز و در پیر مے فروش
فریاد تیں سنی نہ مری ورنہ گل تمام
سننے کو نالہ مرغ چمن کا ہوا ہے گوش
قائمؔ ہے کیا ہلاہل و آب خضر پہ حصر
آ جائے بزم دست میں جو کچھ سو کیجے نوش
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |