روندی ہوئی ہے کوکبۂ شہریار کی

روندی ہوئی ہے کوکبۂ شہریار کی
by مرزا غالب
298866روندی ہوئی ہے کوکبۂ شہریار کیمرزا غالب

روندی ہوئی ہے کوکبہ شہریار کی
اترائے کیوں نہ خاک سرِ رہگزار کی

جب اس کے دیکھنے کے لیے آئیں بادشاہ
لوگوں میں کیوں نمود نہ ہو لالہ زار کی

بُھوکے نہیں ہیں سیرِ گلستان کے ہم ولے
کیوں کر نہ کھائیے کہ ہوا ہے بہار کی


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.