سرخ رو ہونے کے قابل کیا حنا تھی میں نہ تھا

سرخ رو ہونے کے قابل کیا حنا تھی میں نہ تھا
by نواب شاہجہاں بیگم شاہجہاں
323720سرخ رو ہونے کے قابل کیا حنا تھی میں نہ تھانواب شاہجہاں بیگم شاہجہاں

سرخ رو ہونے کے قابل کیا حنا تھی میں نہ تھا
آپ کے قدموں کے نیچے اس کو جا تھی میں نہ تھا

دیکھتے کیا ہو ادھر گر زلف برہم ہو گئی
یہ سراسر حرکت باد صبا تھی میں نہ تھا

جل گئے اغیار سب محفل میں آنے سے مرے
اے پری یہ گرمیٔ آہ رسا تھی میں نہ تھا

کیوں نہ اس حسرت سے میرا شیشۂ دل چور ہو
باغ تھا ساقی تھا سبزہ تھا ہوا تھی میں نہ تھا


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.