سورۃ الأعلى

تعارف سورت

edit

عربی متن

edit

اردو تراجم

edit

احمد علی

edit

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

اپنے رب کے نام کی تسبیح کیا کر جو سب سے اعلیٰ ہے (۱) وہ جس نے پیدا کیا پھر ٹھیک بنایا (۲) اور جس نے اندازہ ٹھہرایا پھر راہ دکھائی (۳) اور وہ جس نے چارہ نکالا (۴) پھر اس کو خشک چورا سیاہ کر دیا (۵) البتہ ہم آپ کو پڑھائیں گے پھر آپ نہ بھولیں گے (۶) مگر جو الله چاہے بے شک وہ ہرظاہر اور چھپی بات کو جانتا ہے (۷) اور ہم آپ کو آسان شریعت کے سمجھنے کی توفیق دیں گے (۸) پس آپ نصیحت کیجیئے اگر نصیحت فائدہ دے (۹) جو الله سے ڈرتا ہے وہ جلدی سمجھ جائے گا (۱۰) اور اس سے بڑا بدنصیب الگ رہے گا (۱۱) جو سخت آگ میں داخل ہوگا (۱۲) پھر اس میں نہ تو مرے گا اور نہ جیئے گا (۱۳) بے شک وہ کامیاب ہوا جو پاک ہو گیا (۱۴) اور اپنے رب کا نام یاد کیا پھر نماز پڑھی (۱۵) بلکہ تم تودنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو (۱۶) حالانکہ آخرت بہتر اور زیادہ پائدار ہے (۱۷) بے شک یہی پہلے صحیفوں میں ہے (۱۸) (یعنی) ابراھیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں (۱۹)۔