سورۃ الزلزلة

تعارف سورت edit

عربی متن edit

اردو تراجم edit

احمد علی edit

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

جب زمین بڑے زور سے ہلا دی جائے گی (۱) اور زمین اپنے بوجھ نکال پھینکے گی (۲) اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوگیا (۳) اس دن وہ اپنی خبریں بیا ن کرے گی (۴) اس لئے کہ آپ کا رب اس کو حکم دے گا (۵) اس دن لوگ مختلف حالتوں میں لوٹیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھائے جائیں (۶) پھر جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہے وہ اس کو دیکھ لے گا (۷) اورجس نے ذرہ بھر برائی کی ہے وہ اس کو دیکھ لے گا (۸)۔