سورۃ الشرح
تعارف سورت
editعربی متن
editاردو تراجم
editاحمد علی
editشروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
کیا ہم نے آپ کا سینہ نہیں کھول دیا (۱) اور کیا آپ سے آپ کا وہ بوجھ نہیں اتار دیا (۲) جس نے آپ کی کمر جھکا دی تھی (۳) اور ہم نے آپ کا ذکر بلند کر دیا (۴) پس بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے (۵) بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے (۶) پس جب آپ (تبلیغ احکام سے) فارغ ہوں تو ریاضت کیجئے (۷) اور اپنے رب کی طرف دل لگائیے (۸)۔