سورۃ العاديات

تعارف سورت

edit

عربی متن

edit

اردو تراجم

edit

احمد علی

edit

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

ان گھوڑوں کی قسم جو ہانپتے ہوئے دوڑتے ہیں (۱) پھر (پتھر پر) ٹاپ مار کر آگ جھاڑتے ہیں (۲) پھر صبح کے وقت دھاوا کرتے ہیں (۳) پھر اس وقت غبار اُڑاتے ہیں (۴) پھر اس وقت دشمنوں کی جماعت میں جا گھستے ہیں (۵) بے شک انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے (۶) اوربے شک وہ اس بات پر خود شاہد ہے (۷) اوربے شک وہ مال کی محبت میں بڑا سخت ہے (۸) پس کیا وہ نہیں جانتا جب اکھاڑا جائے گا جو کچھ قبروں میں ہے (۹) اورجو دلوں میں ہے وہ ظاہر کیا جائے گا (۱۰) بے شک ان کا رب ان سے اس دن خوب خبردار ہو گا (۱۱)۔