سورۃ العلق
تعارف سورت
editعربی متن
editاردو تراجم
editاحمد علی
editشروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
اپنے رب کے نام سے پڑھیئے جس نے سب کو پیدا کیا (۱) انسان کو خون بستہ سے پیدا کیا (۲) پڑھیئے اور آپ کا رب سب سے بڑھ کر کرم والا ہے (۳) جس نے قلم سے سکھایا (۴) انسان کو سکھایا جو وہ نہ جانتا تھا (۵) ہرگز نہیں بے شک آدمی سرکش ہو جاتا ہے (۶) جب کہ اپنے آپ کو غنی پاتا ہے (۷) بے شک آپ کے رب ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے (۸) کیا آپ نے اس کو دیکھا جو منع کرتا ہے (۹) ایک بندے کو جب کہ وہ نماز پڑھتا ہے (۱۰) بھلا دیکھو تو سہی اگر وہ راہ پر ہوتا (۱۱) یا پرہیز گاری سکھاتا (۱۲) بھلا دیکھو تو سہی اگر اس نے جھٹلایا اور منہ موڑ لیا (۱۳) تو کیا وہ نہیں جانتا کہ الله دیکھ رہا ہے (۱۴) ہرگزایسا نہیں چاہیئے اگر وہ باز نہ آیا تو ہم پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے (۱۵) پیشانی جھوٹی خطا کار (۱۶) پس وہ اپنے مجلس والوں کو بلا لے (۱۷) ہم بھی مؤکلین دوزخ کو بلا لیں گے (۱۸) ہر گز ایسا نہیں چاہیئے آپ اس کا کہانہ مانیے اور سجدہ کیجیئے اور قرب حاصل کیجیئے (۱۹)۔