سورہ الفاتحہ

(Redirected from سورۃ الفاتحة)

تعارف سورت

edit

سورۃ کے تعارف کے لیے اس ربط پر کلک کریں

عربی متن

edit

سُوۡرَةُ الفَاتِحَة

بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ (١) ٱلۡحَمۡدُ لِلَّهِ رَبِّ ٱلۡعَـٰلَمِينَ (٢) ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ (٣) مَـٰلِكِ يَوۡمِ ٱلدِّينِ (٤) إِيَّاكَ نَعۡبُدُ وَإِيَّاكَ نَسۡتَعِينُ (٥) ٱهۡدِنَا ٱلصِّرَٲطَ ٱلۡمُسۡتَقِيمَ (٦) صِرَٲطَ ٱلَّذِينَ أَنۡعَمۡتَ عَلَيۡهِمۡ غَيۡرِ ٱلۡمَغۡضُوبِ عَلَيۡهِمۡ وَلَا ٱلضَّآلِّينَ (٧)۔

اردو تراجم

edit

احمد علی

edit

سورة الفَاتِحَة
شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (۱) سب تعریفیں الله کے لیے ہیں جو سب جہانوں کا پالنے والا ہے (۲) بڑا مہربان نہایت رحم والا (۳) جزا کے دن کا مالک (۴) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں (۵) ہمیں سیدھا راستہ دکھا (۶) اُن لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام کیا نہ کہ جن پر تیرا غضب نازل ہوا اور وہ گمراہ ہوئے (۷)۔