سورۃ القدر
تعارف سورت
editعربی متن
editاردو تراجم
editاحمد علی
editشروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
بے شک ہم نے اس (قرآن) کو شب قدر میں اتارا ہے (۱) اور آپ کو کیا معلوم کہ شب قدر کیا ہے (۲) شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے (۳) اس میں فرشتے اور روح نازل ہوتے ہیں اپنے رب کے حکم سے ہر کام پر (۴) وہ صبح روشن ہونے تک سلامتی کی رات ہے (۵)۔