سورۃ الليل

تعارف سورت

edit

عربی متن

edit

اردو تراجم

edit

احمد علی

edit

شروع الله کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے

رات کی قسم ہے جب کہ وہ چھاجائے (۱) اور دن کی جبکہ وہ روشن ہو (۲) اوراس کی قسم کہ جس نے نر و مادہ کوبنایا (۳) بے شک تمہاری کوشش مختلف ہے (۴) پھر جس نے دیا اور پرہیز گاری کی (۵) اورنیک بات کی تصدیق کی (۶) تو ہم اس کے لیے جنت کی راہیں آسان کر دیں گے (۷) اورلیکن جس نے بخل کیا اوربے پرواہ رہا (۸) اور نیک بات کو جھٹلایا (۹) تو ہم اس کے لیے جہنم کی راہیں آسان کر دیں گے (۱۰) اوراس کا مال اس کے کچھ بھی کام نہ آئے گا جب کہ وہ گھڑے میں گرے گا (۱۱) بے شک ہمارے ذمے راہ دکھانا ہے (۱۲) اور بے شک ہمارے ہی ہاتھ میں آخرت بھی اور دنیا بھی ہے (۱۳) پس میں نے تمہیں بڑھکتی ہوئی آگ سے ڈرایا ہے (۱۴) جس میں صرف وہی بد بخت داخل ہوگا (۱۵) جس نے جھٹلایا اورمنہ موڑا (۱۶) اوراس آگ سے وہ بڑا پرہیز گار دور رہے گا (۱۷) جو اپنا مال دیتا ہے تاکہ وہ پاک ہو جائے (۱۸) اور اس پر کسی کا کوئی احسان نہیں کہ جس کا بدلہ دیا جائے (۱۹) وہ تو صرف اپنے سب سے برتر رب کی رضا مندی کے لیے دیتا ہے (۲۰) اوروہ عنقریب خوش ہو جائے گا (۲۱)۔