سکی آج پیالا انند کا پلا منج

سکی آج پیالا انند کا پلا منج
by محمد قلی قطب شاہ
304342سکی آج پیالا انند کا پلا منجمحمد قلی قطب شاہ

سکی آج پیالا انند کا پلا منج
و یاقوت ادھراں کی مستی دلا منج

محل دستے ہیں نور کے ات صفا سوں
سکی لیا سجن کوں منا کر بلا منج

گگن سے طبق موتیاں سوں بھری ہوں
پیا آرتی تائیں پیو کوں ہلا منج

ترے نیہ بن جیونا منج نہ بھاوے
مسیحا نمن آپ دم سوں جلا منج

ادھر تیرے بن منج نہ بھاویں عقیقاں
بدن تیرے بن نیں ہے نیکا طلا منج

ترے حسن بن ہور منج نین میں کد
نہ آوے کہ ہے اس سیتیں ابتلا منج

نبی صدقے قطباؔ علی مہر سیتے
بندھا دل کہیں نیں انن بن ولا منج


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.