شاہی سیر کشمیر/حواشی
[1] ۔ اس سفر میں زین خاں کوکہ، شاہزادہ سلیم، شہزادہ سلطان راؤ، مرزا خان خاناں، حکیم ابو الفتح، جگن ناتھ، رام داس، ابو الفضل فیضی، سلطان خسرو، سلیم یعنی جہانگیر کا بیٹا، مرزا کیقباد خلف مرزا حکیم وغیرہ نامور امرائے دربار بادشاہ کے جلوس میں تھے۔
١۔ منزل کا لفظ یہاں ایک دن کے سفر کے معنی میں استعمال نہیں کیا گیا بلکہ ایک ایک مقام کے لیے خواہ وہ کتنے ہی وقت میں طے ہو۔
١۔ یہ حویلی 24 لاکھ کی لاگت سے بنی تھی۔ آصف خاں کے مرنے کے بعد دارا شکوہ کو ملی۔ سرائے میاں سلطان چاہ میاں سلطان، لنڈا بازار کا بہت سا حصہ اسی حویلی کے کھنڈرات پر آباد ہے۔
١۔ یہ مسجد افسوس ہے سالہا سال سے موجودہ حکومت کشمیر نے ضبط کر رکھی ہے۔