عمر کار جہاں سے گزری ہے

عمر کار جہاں سے گزری ہے
by کیفی چریاکوٹی
323463عمر کار جہاں سے گزری ہےکیفی چریاکوٹی

عمر کار جہاں سے گزری ہے
گردش آسماں سے گزری ہے

دیکھتا ہوں شباب کو مڑ کر
زندگانی یہاں سے گزری ہے

دل کی روداد کیف کا عالم
داستاں داستاں سے گزری ہے

رات بے جام و خوشۂ انگور
اف نظر کہکشاں سے گزری ہے

زندگانئ کاہش امید
میری عمر رواں سے گزری ہے

یہ ہوا ہے کہ اب مری امید
دل میں ہے راہ جاں سے گزری ہے

بے خودی کے کرم سے اے کیفیؔ
خوب پیر مغاں سے گزری ہے


This work is now in the public domain because it originates from India and its term of copyright has expired. According to The Indian Copyright Act, 1957, all documents enter the public domain after sixty years counted from the beginning of the following calendar year (ie. as of 2024, prior to 1 January 1964) after the death of the author.