فجر اٹھ یار کا دیدار کرناں
فجر اٹھ یار کا دیدار کرناں
شب ہجراں کا دکھ اظہار کرناں
اگر ثابت ہے اے دل کفر میں توں
قیامت میں یہی اقرار کرناں
کہا یوں کھول کر زلفوں کوں صیاد
کسی وحشی کوں اپنا یار کرناں
تصور میں ترے اے مظہر رب
تماشائے در و دیوار کرناں
تجھے سوگند اپنے چاہتے کی
کہ اپنے چاہتے پر پیار کرناں
نہ کہناں خوب ہے تجھ زلف کی بات
عبث ہر تار کا بستار کرناں
سراجؔ اب عشق کی پروانگی ہے
کہ سیر کوچہ و بازار کرناں
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |