فطرت کو خِرد کے رُوبرو کر

فطرت کو خِرد کے رُوبرو کر (1935)
by محمد اقبال
296194فطرت کو خِرد کے رُوبرو کر1935محمد اقبال

فطرت کو خِرد کے رُوبرو کر
تسخیرِ مقامِ رنگ و بو کر

تُو اپنی خودی کو کھو چکا ہے
کھوئی ہوئی شے کی جُستجو کر

تاروں کی فضا ہے بیکرانہ
تُو بھی یہ مقام آرزو کر

عُریاں ہیں ترے چمن کی حوریں
چاکِ گُل و لالہ کو رفو کر

بے ذوق نہیں اگرچہ فطرت
جو اس سے نہ ہو سکا، وہ تُو کر!


This work is now in the public domain in Pakistan because it originates from Pakistan and its term of copyright has expired. According to Pakistani copyright laws, all photographs enter the public domain fifty years after they were published, and all non-photographic works enter the public domain fifty years after the death of the creator.