لے دام نگاہ یار آیا

لے دام نگاہ یار آیا
by داؤد اورنگ آبادی

لے دام نگاہ یار آیا
کرنے کوں مجھے شکار آیا

کیوں آوے نہ مجھ بدن سوں خوش باس
مجھ بر میں وو گل عذار آیا

خط دیکھ تیرے رخ اوپر آغاز
آئینہ اوپر غبار آیا

جس باج تھی دل کوں بے قراری
وو دل کا مرے قرار آیا

زاہد نے اپس کا زہد تقویٰ
کوچے میں تیرے بسار آیا

نکلا ہے رقیب گل بدن سات
لے گل کی پناہ خار آیا

مجھ پردۂ دل پہ ساز کر غم
ہو نالہ میرا ستار آیا

شبنم نہیں ہر سحر اے داؤدؔ
تجھ غم سوں گل اشک بار آیا

This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.

Public domainPublic domainfalsefalse