مجلس عیش گرم ہو یارب

مجلس عیش گرم ہو یارب
by سراج اورنگ آبادی
294453مجلس عیش گرم ہو یاربسراج اورنگ آبادی

مجلس عیش گرم ہو یارب
یار اگر ہووے شمع بزم طرب

خون دل آنسوؤں میں صرف ہوا
گر گئی یہ بھری گلابی سب

مہر ہے داغ غم سیں دل کی برات
نقد دیدار ہے ہماری طلب

چاہئے زاہدوں کوں حجرۂ تنگ
باغ عاشق ہے وسعت مشرب

دل مرا ہے ترے تغافل سیں
عندلیب گل بہار غضب

دل کی جاگیر ہے جمال آباد
جب سیں پایا ہے عشق کا منصب

نہ ملے جب تلک وصال اس کا
تب تلک فوت ہے مرا مطلب

گل کی مانند مت پریشاں ہو
بند کر مثل غنچہ اپنے لب

شمع و پروانہ سیں سنا ہے سراجؔ
صدق دل سیں ادب ہے ترک ادب


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.