مجھ ساتھ سیر باغ کوں اے نوبہار چل

مجھ ساتھ سیر باغ کوں اے نوبہار چل
by داؤد اورنگ آبادی

مجھ ساتھ سیر باغ کوں اے نوبہار چل
بلبل ہے انتظار میں اے گل عذار چل

کرنے کوں قتل عاشق جاں باز کے صنم
لے تیغ ناز ہاتھ کمر رکھ کٹار چل

کرنے نظارہ باغ کا نکلا ہے گلبدن
برجا ہے ہر چمن سوں گر آوے بہار چل

اس گل بدن سوں ذوق ہم آغوش ہے اگر
ہو چاک سینہ گل کے نمن بن کے ہار چل

اس شمع رو کے وصل کا گر تجھ کوں شوق ہے
محفل میں عاشقاں کی ہو پروانہ وار چل

آخر اسیر عمر کا ہے اس جہاں سوں کوچ
اس واسطے ہے دم کی جرس میں پکار چل

گر عزم ہے بزرگی اس عالم میں ہوئے حصول
اعمال نامہ جگ میں اپس کا سنوار چل

گر یار کے ہے وصل کی نعمت کی اشتہا
ہر شے سوں رہ او پاس وہاں لگ نہار چل

اول خودی کے گھر کوں اے داؤدؔ توڑ سٹ
مے خانۂ وصال میں تب سدھ بسار چل

This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.

Public domainPublic domainfalsefalse