موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام (1938)
by محمد اقبال
296643موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام1938محمد اقبال

موت ہے اک سخت تر جس کا غلامی ہے نام
مکر و فنِ خواجگی کاش سمجھتا غلام!
شرعِ مُلوکانہ میں جدّتِ احکام دیکھ
صُور کا غوغا حلال، حشر کی لذّت حرام!
اے کہ غلامی سے ہے رُوح تری مُضمحل
سینۂ بے سوز میں ڈھُونڈ خودی کا مقام!


This work is now in the public domain in Pakistan because it originates from Pakistan and its term of copyright has expired. According to Pakistani copyright laws, all photographs enter the public domain fifty years after they were published, and all non-photographic works enter the public domain fifty years after the death of the creator.