میرے کُہستاں! تجھے چھوڑ کے جاؤں کہاں

میرے کُہستاں! تجھے چھوڑ کے جاؤں کہاں (1936)
by محمد اقبال
296530میرے کُہستاں! تجھے چھوڑ کے جاؤں کہاں1936محمد اقبال

میرے کُہستاں! تجھے چھوڑ کے جاؤں کہاں
تیری چٹانوں میں ہے میرے اَب و جدَ کی خاک
روزِ ازل سے ہے تو منزلِ شاہین و چرغ
لالہ و گُل سے تہی، نغمۂ بُلبل سے پاک
تیرے خَم و پیچ میں میری بہشتِ بریں
خاک تِری عنبریں، آب ترا تاب ناک
باز نہ ہوگا کبھی بندۂ کبک و حمام
حِفظِ بدن کے لیے رُوح کو کردوں ہلاک!
اے مرے فقرِ غیور! فیصلہ تیرا ہے کیا
خِلعتِ انگریز یا پیرہنِ چاک چاک!


This work is now in the public domain in Pakistan because it originates from Pakistan and its term of copyright has expired. According to Pakistani copyright laws, all photographs enter the public domain fifty years after they were published, and all non-photographic works enter the public domain fifty years after the death of the creator.