ناظرین سے (ضربِ کلیم)

ناظرین سے (ضربِ کلیم) (1936)
by محمد اقبال
296667ناظرین سے (ضربِ کلیم)1936محمد اقبال

جب تک نہ زندگی کے حقائق پہ ہو نظر
تیرا زُجاج ہو نہ سکے گا حریفِ سنگ
یہ زورِ دست و ضربتِ کاری کا ہے مقام
میدانِ جنگ میں نہ طلب کر نوائے چنگ
خُونِ دل و جگر سے ہے سرمایۂ حیات
فطرت، لہُو ترنگ، ہے غافل! نہ، جل ترنگ


This work is now in the public domain in Pakistan because it originates from Pakistan and its term of copyright has expired. According to Pakistani copyright laws, all photographs enter the public domain fifty years after they were published, and all non-photographic works enter the public domain fifty years after the death of the creator.