نکل کر خانقاہوں سے ادا کر رسمِ شبیّری

نکل کر خانقاہوں سے ادا کر رسمِ شبیّری (1938)
by محمد اقبال
296649نکل کر خانقاہوں سے ادا کر رسمِ شبیّری1938محمد اقبال

نکل کر خانقاہوں سے ادا کر رسمِ شبیّری
کہ فقرِ خانقاہی ہے فقط اندوہ و دلگیری
ترے دِین و ادب سے آ رہی ہے بوئے رُہبانی
یہی ہے مرنے والی اُمّتوں کا عالَمِ پیری
شیاطین مُلوکیّت کی آنکھوں میں ہے وہ جادو
کہ خود نخچیر کے دل میں ہو پیدا ذوقِ نخچیری
چہ بے پروا گذشتند از نواے صبحگاہِ من
کہ بُرد آں شور و مستی از سیہ چشمانِ کشمیری!


This work is now in the public domain in Pakistan because it originates from Pakistan and its term of copyright has expired. According to Pakistani copyright laws, all photographs enter the public domain fifty years after they were published, and all non-photographic works enter the public domain fifty years after the death of the creator.