نگاہ ناز میں حیا بھی ہے

نگاہ ناز میں حیا بھی ہے
by عزیز حیدرآبادی
318192نگاہ ناز میں حیا بھی ہےعزیز حیدرآبادی

نگاہ ناز میں حیا بھی ہے
اس بناوٹ کی انتہا بھی ہے

بے سر و پا نہیں ہے یہ دنیا
ابتدا بھی ہے انتہا بھی ہے

شب فرقت میں کیا کرے کوئی
کچھ اندھیرے میں سوجھتا بھی ہے

میری اک مشت خاک کے پیچھے
باد صرصر بھی ہے صبا بھی ہے

بزم رنداں میں رند بھی ہے عزیزؔ
پارساؤں میں پارسا بھی ہے


This work is now in the public domain because it originates from India and its term of copyright has expired. According to The Indian Copyright Act, 1957, all documents enter the public domain after sixty years counted from the beginning of the following calendar year (ie. as of 2024, prior to 1 January 1964) after the death of the author.