نہ ترا اے نگار بہتر ہے

نہ ترا اے نگار بہتر ہے
by قربی ویلوری
312166نہ ترا اے نگار بہتر ہےقربی ویلوری

نہ ترا اے نگار بہتر ہے
رخ پہ لہو کا نکھار بہتر ہے

کیا حقیقی و کیا مجازی ہوئے
عشق کا کاروبار بہتر ہے

خرمن عقل کے جلانے کوں
عشق کا یک شرار بہتر ہے

دشمن بد گہر سے لڑنے کوں
لطف حق کا حصار بہتر ہے

سرنسک یار کی جدائی کوں
موت کا انتظار بہتر ہے


This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.