واں اس کو ہول دل ہے تو یاں میں ہوں شرم سار

واں اس کو ہول دل ہے تو یاں میں ہوں شرم سار
by مرزا غالب

واں اس کو ہول دل ہے تو یاں میں ہوں شرم سار
یعنی یہ میری آہ کی تاثیر سے نہ ہو

اپنے کو دیکھتا نہیں ذوق ستم کو دیکھ
آئینہ تاکہ دیدۂ نخچیر سے نہ ہو

This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago.

Public domainPublic domainfalsefalse