کمالِ جوشِ جُنوں میں رہا مَیں گرمِ طواف

کمالِ جوشِ جُنوں میں رہا مَیں گرمِ طواف (1935)
by محمد اقبال
296217کمالِ جوشِ جُنوں میں رہا مَیں گرمِ طواف1935محمد اقبال

کمالِ جوشِ جُنوں میں رہا مَیں گرمِ طواف
خدا کا شُکر، سلامت رہا حرم کا غلاف

یہ اتّفاق مبارک ہو مومنوں کے لیے
کہ یک زباں ہیں فقیہانِ شہر میرے خلاف

تڑپ رہا ہے فلاطوں میانِ غیب و حضور
ازل سے اہلِ خرد کا مقام ہے اعراف

ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزولِ کتاب
گِرہ کُشا ہے نہ رازی نہ صاحبِ کشّاف

سُرور و سوز میں ناپائدار ہے، ورنہ
مئے فرنگ کا تہ جُرعہ بھی نہیں ناصاف


This work is now in the public domain in Pakistan because it originates from Pakistan and its term of copyright has expired. According to Pakistani copyright laws, all photographs enter the public domain fifty years after they were published, and all non-photographic works enter the public domain fifty years after the death of the creator.