کیا بتائیں تمہیں کہاں دل ہے

کیا بتائیں تمہیں کہاں دل ہے (1937)
by شرف مجددی
324271کیا بتائیں تمہیں کہاں دل ہے1937شرف مجددی

کیا بتائیں تمہیں کہاں دل ہے
رونگٹا رونگٹا یہاں دل ہے

لے چکے دل تو ہنس کے فرمایا
کہئے اب آج کل کہاں دل ہے

ایک غنچہ ہے دیکھنے میں مگر
غور کیجئے تو گلستاں دل ہے

ہے وہ ناوک فگن شرف جس کے
ناوک آہ کی کماں دل ہے


This work is in the public domain in the United States because it was first published outside the United States (and not published in the U.S. within 30 days), and it was first published before 1989 without complying with U.S. copyright formalities (renewal and/or copyright notice) and it was in the public domain in its home country on the URAA date (January 1, 1996 for most countries).