کیجئے رندی کا پیشہ شیشہ شیشہ ہے شراب
کیجئے رندی کا پیشہ شیشہ شیشہ ہے شراب
لیجئے اک گھونٹ شیشہ شیشہ شیشہ ہے شراب
شیشۂ خالی نہ دیکھا ساقیا کچھ غم نہیں
تاک کے ریشہ بہ ریشہ شیشہ شیشہ ہے شراب
جلوۂ مستانہ سے شیریں کے ہر اک انگ میں
غور سے ٹک دیکھ تیشہ شیشہ شیشہ ہے شراب
اس شکار افگن کی چشم مست سے لے مے کشو
ہو گیا مے خانہ بیشہ شیشہ شیشہ ہے شراب
مصرع ثروتؔ نے ؔجوشش مست و دیوانہ کیا
دشت در دشت بیشہ بیشہ شیشہ شیشہ ہے شراب
This work was published before January 1, 1929, and is in the public domain worldwide because the author died at least 100 years ago. |