گدائی (1935)
by محمد اقبال
296275گدائی1935محمد اقبال

مے کدے میں ایک دن اک رندِ زِیرک نے کہا
ہے ہمارے شہر کا والی گدائے بے حیا
تاج پہنایا ہے کس کی بے کُلاہی نے اسے
کس کی عُریانی نے بخشی ہے اسے زرّیں قبا
اس کے آبِ لالہ گُوں کی خُونِ دہقاں سے کشید
تیرے میرے کھیت کی مٹی ہے اس کی کیمیا
اس کے نعمت خانے کی ہر چیز ہے مانگی ہُوئی
دینے والا کون ہے، مردِ غریب و بے نَوا
مانگنے والا گدا ہے، صدقہ مانگے یا خراج
کوئی مانے یا نہ مانے، مِیرو سُلطاں سب گدا!


This work is now in the public domain in Pakistan because it originates from Pakistan and its term of copyright has expired. According to Pakistani copyright laws, all photographs enter the public domain fifty years after they were published, and all non-photographic works enter the public domain fifty years after the death of the creator.